بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی شیر محسود سیکرٹری مواصلات، ارشد مجید چیئرمین این ایچ اے مقرر

اسلام آباد(وقائع نگار) گریڈ 22 کے ایڈمنسٹریٹو گروپ کے سینئر آفیسر علی شیر محسود کو سیکرٹری مواصلات مقررکردیا گیا ہے وہ اس سے قبل سپیشل سیکرٹری مواصلات ڈویژن کے عہدے پر تعینات تھے انہیں سیکرٹری مواصلات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ گریڈ21 کے سینئر آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت توانائی ارشد مجید کو تبدیل کر کے این ایچ اے کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ۔