بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 77 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 43 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 265 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 922 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 52 ہزار 656 پوائںٹس پر بند ہوا تھا۔