بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرعلوی واضح عدالتی فیصلے کے بعد ریاستی وقار کی خاطر بلا تاخیر مستعفی ہو جائیں،عرفان صدیقی

 

اسلام آباد (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر نے تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر کے غیر آئینی اقدام کیا جو غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مواخذہ تو نامکمل پارلیمنٹ کی وجہ سے ممکن نہیں لیکن صدر علوی کواتنے واضح عدالتی فیصلے کے بعد ریاستی وقار کی خاطر بلا تاخیر مستعفی ہو جانا چاہیے،اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں  عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ میں ہوا۔انہوںنے کہاکہ اعلان سپریم کورٹ میں کیا گیا ہے، اس لیے اب دائیں بائیں ہونا مشکل ہے۔(ن )لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکشن ہونا ہی ملک کے استحکام کا باعث ہے۔