بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی ترقی کیلئے سپر سٹار نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے: جہانگیر ترین

 

حافظ آباد:  سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ افسوس سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں سے بہت زیادہ نقصان ہوا، ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سپر سٹارنہیں بلکہ سپرسسٹم کی ضرورت ہے۔

حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ لوگوں نےمایوس نہیں ہونا ہم نےبہتری لانی ہے، شخصیات نہیں عوام اور ملک سب سے اہم ہیں، وقت کا تقاضا ہےسب سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلنا ہوگا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی توملک ترقی کرے گا، آنے اور جانے والی حکومت میں طےہوگا منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، سب اداروں میں ہم آہنگی اورسب اپنے اپنے دائرے میں رہ کرترقی میں کردارادا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فوج ہماری محافظ جواپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے، ہمیشہ اپنی فوج پرفخر کرنا چاہیے، شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
جہانگیرترین نے کہا کہ ہم امید دلانا چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جوپورا نہ کرسکے، ہمیں یقین ہےاللہ ہماری نیک نیتی کی وجہ سےمدد فرمائے گا، خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کوآسان شرائط پرقرض دلوائیں گے جبکہ مزدورکی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور شہر آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، پٹرول،ڈیزل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے، ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور ہنسی خوشی آگے بڑھیں گے۔