بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کی تاریخ کااعلان خوش آئند ،لیول لیئنگ فیلڈسب کوملےگی ،سجاد خان

راولپنڈی( وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمااور امیدواراین اے 60 سجاد خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کی تاریخ کااعلان ہونا خوش آئند امر ہے اوراب الیکشن ہونے میں کوئی ابہام نہیں رہا،الیکشن میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور حصہ لینے کاموقع ملے گااور لیول لیئنگ فیلڈسب کوملے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف صحتیابی کے بعد الیکشن میں اپنی پارٹی کی قیاد ت کرنے کے لئے وطن واپس آئے ہیں ،میاں نواز شریف ہی قوم کی امیدہیں اوران شاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگی امیدوار ملک بھر میں کامیابی سے ہمکنارہوں گے اورپی ٹی آئی کے امیدوا روں کوشکست ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے الیکشن آفس میں حلقے کے ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہامیں اورناصربٹ این اے 60 اور این اے 62 دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر شیخ رشید احمد کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لئے تیارہیں ،شیخ رشید احمد جوکہ ایک بہروپیہ ہے اورہر مرتبہ نئے روپ میں سامنے آتا ہے ،گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرنااس کاوطیرہ ہے اگرہم دونوں کو قیادت نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دیئے تو ہم قیادت کویقین دلاتے ہیں کہ دونوں حلقوں سے کامیاب ہوکر قیادت کے سامنے سرخرو ہوں گے ہم دونوں پارٹی کے فیصلے پابندہیں پارٹی جس کوٹکٹ دے گی ،شیخ رشیداحمدکا مقابلہ کرے گالیکن یہ واضح ہے کہ 2018 ء کے ضمنی الیکشن میں شیخ رشیداحمد کے بھتیجے کا میں نے ڈٹ کرمقابلہ کیالیکن پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے دھاندلی سے مجھے دوتین سوووٹوں سے ہرایاگیا تھااوراب بھی میاں نوازشریف کے متوالے ہمارا ساتھ دیں گے اورکامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ سجاد خان نے کہا کہ راولپنڈی میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کاشہر ہے اورمیاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن الیکشن جیت کر ملک میں حکومت بنائے گی اورملک ایک بارپھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔