اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنما نیئربخاری نے کہا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئربخاری کہاکہ بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہونگے، ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم لیکر آئے گی، ہر پارٹی دعویٰ اور کوشش بھی کرتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو بنیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، ہم کسی ”اے بی سی ڈی ”کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے فنڈز اپنے منتخب نمائندوں کو دیئے، پیپلز پارٹی کو کوئی فنڈز نہیں ملے،18ویں ترمیم سے پہلے صدر کے پاس اختیارات تھے۔آصف زرداری کو کریڈٹ جاتا کہ انہوں نے صدر کے پاورزپارلیمنٹ کو واپس کردیئے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگلا وزیرا عظم اسی جماعت سے ہو گا جسے عوام اپنے ووٹ دے کر منتخب کریں گے۔
زرداری کا نواز شریف کو وزیراعظم نہ بننے دینے کا بیان،پیپلزپارٹی کا موقف سامنے آگیا








