بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک: ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 54 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 54 ہزارکی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 54 ہزار 267 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔