بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، روپیہ مہنگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 14 پیسے کمی کے بعد ڈالر 286 روپے 25 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھ کر ایک بار پھر 54 ہزار16 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا ہے جوکہ گزشتہ روز 53 ہزار 735 پر بند ہوا تھا۔