اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ملتوی کر دیا گیا ہے،بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ روز، 7 نومبر کو سموگ کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام و شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لئے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ مظلوم فلسطینیوں سے یک جہتی کے لئے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ملتوی کر دیا گیا








