اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کیا جارہاہے جو کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، بجلی صارفین سے ضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اضافہ صرف ایک ماہ کیلئے کیا گیاہے ، اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔








