بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی ٹماٹرمارکیٹ میں آتے ہی قیمت کم ہوگئی،آنے والے دنوں میں مزیدکمی متوقع

اسلام آباد(ممتازنیوز)ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمت میں 100 روپے فی پانچ کلو تک کم ہوگئی، آنے والے دنوں میں مزید کمی متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹر دوروز قبل دوسوروپے کلو جب کہ ہزار روپے فی پانچ کلو فروخت ہو رہاتھا لیکن اب ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آتے ہی اس کی قیمت سوروپے فی پانچ کلو جب کہ بیس روپے تک فی کلو کم ہو گئی ہے۔ ادھر چارسدہ، درگئی اورسندھ میں بھی ٹماٹر کی فصل تیار ہوچکی ہے اور مقامی ٹماٹر بھی مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ اس کی ذخیرہ اندوزی بھی تھی۔