اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ(ن) کے قائدنوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان بات چیت کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان اور نوازشریف کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے؟ تو انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کے درمیان پہلے تو یہ تعین کرنا ہوگا کہ سیاست کسے کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد ہیں، ان نے بڑی قربانیاں دیں، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدہوگئیں۔ اسی طرح مسلم لیگ(ن)بھی جدوجہدکر رہی ہے،نوازشریف جلاوطن ہوئے لیکن ان جماعتوں نے سیاست کو سیاست کے خانے میں ہی رکھا، کسی نے کور کمانڈر ہاوس، جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کوئٹہ چھاونی پر حملہ نہیں کیا، سپہ سالار کے خلاف ساز ش ہو اور اگر کوئی ان چیزوں کو جمہوری جدوجہد کہتا ہے تو پھر تو ٹھیک ہے بات چیت ہونی چاہئے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ میاں نواز شریف نے تو کہا کہ انہوں سب کچھ بھلا دیا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن کیا ایک جملہ بھی زندان سے آیا ہے، جگہ جگہ وکالت نامے کے بغیر وکیل پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائمنڈ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ماریں کھاتے ہیں، جدوجہد کرتے ہیں، ان کا سفر کسی ڈکٹیٹر کے ریفرنڈم سے شروع نہیں ہوتا،جنرل باجوہ کی حمایت سے اوپرنہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کے یوم ولادت پر سینیٹ کا اجلاس ہونا چاہئے تھا۔
عرفان صدیقی نےنوازشریف او ر عمران خان کے درمیان بات چیت کو خارج از امکان قرار دے دیا








