لاہور: پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نواز شریف اگر مولا جٹ بن کر ملک واپس آتے تو اچھی بات ہوتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب بھی نگران حکومت میں بیٹھی ہوئی ہے،بلاول بھٹو نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی اس وجہ سے کیا ۔
خورشید شاہ نے مزید کہا میاں صاحب اگر چار دن جیل چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا۔اگر کسی کو زور زبردستی اقتدار میں بٹھایا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
میاں صاحب اگر چار دن جیل چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا، خورشید شاہ








