اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی کو میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعو کرلیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے محمد اسلم بھوتانی کو کوئٹہ میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعو کیا ہے۔ اسلم بھوتانی شہباز شریف حکومت میں ان کے اتحادی تھے ۔واضح رہے کہ نوازشریف بلوچستان کے دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
شہباز شریف نے اسلم بھوتانی کونواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعو کرلیا








