بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہریوں کو سی آئی اے پولیس کی غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 11ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،عدالت کے استفسار پرایف آئی اے حکام کاجواب

اسلام آباد (صغیر چوہدری)ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ شہریوں کو سی آئی اے پولیس کی غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 11ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 5اہلکار گرفتار، باقی ضمانت پر ہیں، تفتیش مکمل ہو گئی ۔ آئندہ ہفتے مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دیاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے خاتون معراج بی بی کی جانب سے اس کے بچوں کو سی آئی اے کی غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔ ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی کہ عدالتی حکم پر 11ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 5اہلکار گرفتار، باقی ضمانت پر ہیں۔ تفتیش مکمل ہے۔عدالت نے استفسار کیا کیا کیس کا چالان جمع ہوگیا ہے؟ ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ ابھی مقدمے کا چالان جمع نہیں ہوا تاہم آئیندہ ہفتے جمع ہو جائے گا۔عدالت نے سرکاری وکیل سے پوچھا اس کیس میں آئی جی نے کیا کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ آئی جی کی جانب سے نامزد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے کہا تفتیش مکمل ہو چکی اور ملزمان گرفتار ہیں، درخواست نمٹا رہے ہیں۔ایف آئی اے قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ میں کیس آگے چلائے