بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان وزیر تجارت سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے  پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی پر کشیدگی کے باوجود افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں، افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

افغان وزیر تجارت پاک افغان ازبک سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سہ فریقی اجلاس کیلئےازبکستان کا اعلی سطح کا وفد بھی اسلام آباد میں موجود ہے۔