کوئٹہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ عزیزرہی، ہم نے صوبے میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا کام شروع کیاتاکہ غربت اور پسماندگی ختم ہوسکے۔نوازشریف اور شہبازشریف نے بلوچستان کے دورے کے دوران کوئٹہ میں صوبے کی اہم سیاسی قیادت سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ گوادرسے کوئٹہ روڈ تعمیرکرکے عوام کو سفری بہترین سہولیات فراہم کیں۔اس سڑکی کی تعمیر سے دو دن کاسفرکم ہوکر آٹھ گھنٹے رہ گیا۔اس سڑک کی تعمیرمیں 40 سے زائد جوان شہید ہوئے شہداکو سلام پیش کرتا ہوں ۔








