بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزالٰہی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف و یورپین یونین حکام کی ملاقات کادعویٰ بے بنیادہے، مرتضیٰ سولنگی

 اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ اس دعوے میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے۔ درحقیقت یہ ایک سینئر سیاست دان کے تخیل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں شائع کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے اس کی تصدیق کیا کرے۔