بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا بھر میں تحقیق وترقی کا کا بجٹ جی ڈی پی کا ایک فیصد ، پاکستان کا 0.16 فیصد ہے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ

راولپنڈی(ممتازنیوز)چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے کہاہے کہ راولپنڈی ومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل کانفرنس کنٹمپری ورلڈ چیلنجز اینڈ ٹرانسفارمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے کہا کہ دنیا بھر میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا بجٹ جی ڈی پی کاایک فیصدسے زائد ہوتا ہے جبکہ پاکستان کا بجٹ پچھلے دو سالوں سے جی ڈی پی کا 0.16 فیصد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدان تنہا کام نہیں کر سکتے سٹیمپ پروگرام میں بھی اب آرٹس کو شامل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں منظم کانفرنس کا انعقاد کروانے پر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال کی کاوشوں کو سراہا اور تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق گیلانی (ستارہ امتیاز) ایڈوائزر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی وجہ وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم ہے. آج یونائٹڈ نیشن نے دنیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے جو سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ گولز سیٹ کیے ہیں وہ حاصل کرنے کے لیے اشتراک ،باہمی روابط اور مجموعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس کی تعلیم دین اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے دے دی تھی بیشک قرآن و سنت میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔بریگیڈیر ڈاکٹر عبدالغفور پرو ریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد نے زور دیا کہ تعلیمی جامعات میں طالبات کو اپنی اسکلز کا مثبت استعمال کرنے کی تربیت دینی چاہیے کیونکہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے جہاں ہمیں بہت سے فائدے حاصل ہیں وہی ہم بہت سے مسائل سے بھی دوچار ہو گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ذیادہ تر سوشل سائنسز پر مشتمل ہے۔ چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے وڈیو پیغام میں ڈاکٹر انیلہ کمال کو عرصہ قلیل میں دوسری کامیاب انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر انیلہ کی قیادت میں یونیورسٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک ریکٹر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سائنسز کی انٹرنیشنل کانفرنس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں سوشل سائنٹسٹ کم ہیں جس کی ایک وجہ ہمارا ایجوکیشن سسٹم ہے ہم میرٹ پر اوپر آنے والے بچوں کو سائنسز میں ایڈمیشن دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سوشل سائنسز کا رجحان بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے ۔کانفرنس کی چیف آرگنائزر اور وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کہا کہ ملٹی ڈسپلنری ریسرچ کانفرنس کا مقصد تھا کہ ہم مختلف شعبوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کہ تبادلہ خیال کا موقع دیں۔