اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے کہاہے کہ پی آئی اے کو چلانے کے لیے حکومت کے پاس سرمایہ نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتےہوئے فوادحسن فواد نے کہاکہ پی آئی اے کو چلانے کے لیے حکومت کے پاس سرمایہ نہیں ہے۔ قومی فضائی کمپنی اپنے قرضوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب نجکاری عمل مکمل ہونے سے پہلے ہم نے ایک نیا ریگولیٹری فریم تجویز کرنا ہے میں یقین دلاتاہوں کہ ہم ایک مؤثر لائحہ عمل چھوڑ کر جائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی انوسٹرآئے وہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتربنائے ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہماری پروکیورمنٹ کی ترجیحات غلط رہی ہیں اسی لئے پی آئی اے آج نہج پر پہنچی ہے۔
پی آئی اے کو چلانے کے لیے حکومت کے پاس سرمایہ نہیں،فواد حسن فواد








