بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این سی ایس ڈبلیو پاکستان میں خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کے لئے اپنے مینڈیٹ کے تحت کوشاں ہے،نیلوفربختیار

اسلام آباد(ممتازنیوز) محترمہ نیلوفار بختیار چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو کی صدارت میں اسلام آباد میں 11 دسمبر 2023 کو این سی ایس ڈبلیو کی میزبانی میں منعقد ہونے والے خواتین کے قومی تجارتی میلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ مشیر برائے قومی ثقافت و ورثہ ڈویژن جناب محمد کاشف ارشاد، وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان محترمہ دلشاد بانو، پاکستان کے تمام خطوں میں خواتین چیمبرز آف کامرس کے عہدہ داران ، یو وومن اور خواتین کی معاونت کرنے والی دیگر کئی سرکردہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس تجارتی میلے کا مقصد کامیاب پاکستانی کاروباری خواتین کو کو اجاگر کرنا ہے جو مختلف کاروباری شعبوں اور صنعتوں میں رہنما اور رول ماڈل ہیں۔ اپنے ابتدائی کلمات میں چیئرپرسن نے کہا کہ این سی ایس ڈبلیو پاکستان میں خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کے لئے اپنے مینڈیٹ کے تحت کوشاں ہے۔ دنیا بھر میں 16 دن کی آگاہی مہم میں جو 25 نومبر سے 10 دسمبر تک ہے، اس سال کا تھیم صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو معاشی بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار خواتین اپنے کامیاب کاروبار خود چلا رہی ہیں لیکن لیکن اپنی صلاحیتوں، خیالات اور کامیاب کہانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم آہنگی اور پلیٹ فارمز کا فقدان ہے۔ یہ تجارتی میلہ بہت سے بڑے، درمیانے اور چھوٹے کاروبار چلانے والی خواتین کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف کاروباری طبقات میں قومی سطح پر اپنی کامیابیوں اور آئوٹ آف دی باکس آئیڈیاز کا سامنے لائیں جیسے کہ رئیل اسٹیٹ، فرنیچر، دستکاری، فلم اینڈ میڈیا پروڈکشن، بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائن، فوڈ اینڈ ایٹری، کاریگر، اسپورٹس گڈز اور ایکسپورٹ سیکٹر وغیرہ میں اپنی کامیابیاں دوسروں کے سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ پاکستانی خواتین کے زیر انتظام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو آگے لانا ہے جو شناخت اور فروغ کے خواہاں ہیں۔ ہم انہیں مضبوط رابطے اور ان کے تجربات کو شیئر کرنے کے لئے ایک فورم فراہم کرنے جا رہے ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ میلے میں پاکستان میں دور افتادہ علاقوں میں خواتین کاروباری افراد کے لئے سپورٹ سسٹم اور ایک منفرد موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی توسیع اور مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے ان کی رہنمائی کے لئے کامیاب بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ نیٹ ورک مضبوط ہو سکے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی برادری میں امیج بلڈنگ کے لئے پاکستانی خواتین کے لئے اپنے اگلے مرحلے میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا ضرور اہتمام کریں گی۔ مشیر برائے نیشنل کلچر اینڈ ہیریٹیج ڈویژن جناب محمد کاشف ارشاد نے اس میلے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے ہماری ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیا اور اس موقع کو خواتین کے کام، کاروبار خاص طور پر دستکاری کی نمائش کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔. انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشی بااختیار بنانے سے مضبوط گھرانے جنم لیں گے جو مضبوط پاکستانی معاشرہ قائم کریں گے۔ اس تجارتی میلے کے انعقاد کے لئے مین اسپانسر اور تعاون کرنے والی یواین ایجنسی یو این وومن کی نمائندہ فریحہ عثمان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی کو 60 فیصد تک فروغ مل سکتا ہے اگر پاکستان میں خواتین معاشی طور پر بااختیار ہیں اور یو این وومن انہیں مالی خود مختاری، انکم سیکورٹی، معاشی تحفظ اور مہذب کاروبار چلانے کے مواقع حاصل کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ بعد میں، ہر خطے کے لئے ایک فوکل پرسن نامزد کرکے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی جو خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں تجارتی میلے میں لانے کے لئے ہم آہنگی پیدا کرے گی۔