عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔
سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں آئی ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، عمران خان پر جو دفعات لگائی جارہی ہے، ان کے تحت انہیں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔
خان صاحب نے کہا کہ میری قوم کو بتاو کہ یہ ایسی دفعات مجھ پر لگانے کی کوشش کرہے ہیں جس میں عمر قید یا سزائے موت بھی ہوسکتی ہے،
اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکہ میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے" علیمہ خان
pic.twitter.com/Pd0OeER407— PTI (@PTIofficial) November 17, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمیشرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔









