بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باتیں کر نے والے بہت آئے مگر عملی طورپر ملک اور عوا م کےلئے کچھ نہیں کیا ،نواز شریف

مسلم لیگ (ن)عوام کے ووٹ کی طاقت اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پھر اقتدار میں آئے گی اور دوبارہ ملک کوترقی کی جانب گامزن کرینگے،ملک میں پھر خوشحالی آئےگی اور عوام کوبات عزت روز گار ملے گا ،مسلم لیگ (ن)پاکستان کو ایشین ٹائیگربنائے گی، سابق وزیر اعظم
نوازشریف سے عبد الخالق لک کی ملاقات ،قائد کی جلا وطنی کے دوران سعودی عرب میں گزارے ایام کو یاد کیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ باتیں کر نے والے بہت آئے مگر عملی طورپر ملک اور عوا م کےلئے کچھ نہیں کیا ،مسلم لیگ (ن)عوام کے ووٹ کی طاقت اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پھر اقتدار میں آئے گی اور دوبارہ ملک کوترقی کی جانب گامزن کرینگے،ملک میں پھر خوشحالی آئےگی اور عوام کوبات عزت روز گار ملے گا ،مسلم لیگ (ن)پاکستان کو ایشین ٹائیگربنائے گی ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن)جدہ کے سیکرٹری جنرل عبد الخالق لک نے وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے خوشگوار موڈ میںگفتگو کرتے ہوئے جلا وطنی کے دور ان سعودی عرب میں گزارے ایام کو یاد کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا ۔ انہوںنے کہاکہ 2013 سے 2018 کے دوران مہنگائی سالانہ 12 فیصد سے کم ہو کر چار فیصد پر آگئی تھی اور کھانے پینے کی اشیاءکی مہنگائی دو فیصد پر تھی ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا اور بجلی سستی مل رہی ہے اور ہم اسے مزید سستی کر نے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 6 فیصد سے زیادہ تھی اور ملک ایشین ٹائیگر بننے جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کے ووٹ کی طاقت اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پھر اقتدار میں آئے گی اور دوبارہ ملک کوترقی کی جانب گامزن کرینگے اور پاکستان کو مسلم لیگ (ن)ایشین ٹائیگر بنائے گی ۔خصوصی گفتگو میں عبد الخالق لک نے بتایاکہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ، میاں صاحب ہشاش بشاش نظر آرہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ ملاقات میں نوازشریف سے ملاقاتیں جاری رکھنے کا عہد کیا گیا اور بعد ازاں اکٹھے نماز ادا کی ۔
٭٭٭٭٭