بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میچ کے لیے پِچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل 19 نومبر کو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرامودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارت نے نیوزی لینڈ جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ ہونے سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے پیشگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کون سی ٹیم ایک روزہ کرکٹ کی چیمپیئن ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پِچ کنسلٹنٹ نے فائنل میچ کے لیے منتخب پِچ کی تیاری کا جائزہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔
اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم تمام میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔
ورلڈ کپ فائنل کی پِچ کیسی ہو گی؟








