بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل پچ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ کس کو کھیلانا ہے،روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ آسٹریلیا نے گزشتہ 8 مقابلے جیتے ہیں،عالمی کپ کے لیے 2 سال پہلے سے تیاری ہو رہی تھی جس کا نتیجہ سامنے ہے۔
ورلڈ کپ فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ یہ فائنل کھیلنا میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ ہو گا، کیونکہ میں ون ڈے ورلڈ کپ دیکھتے ہوئے ہی بڑا ہوا ہوں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ اب ہمیں بس اس بات پر توجہ دینی ہے کہ ہم نے کیا تیاری کر رکھی ہے اور اسی موومینٹم کو برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کے شروع سے ہی بہت پر سکون طریقے سے اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹر ہونے کے ناطے آپ کو دباؤ برداشت کرنا ہوتا ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا، ایک بڑے کھلاڑی کی شکل میں آپ کو تنقید، دباؤ اور تعریف کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ سبھی 15 کھلاڑیوں کے پاس کھیلنے کا موقع ہے۔ ہم آج اور کل پچ اور حالات کا جائزہ لیں گے اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ کس کو کھیلانا ہے، 13-12 کھلاڑی تیار ہیں، لیکن پلیئنگ الیون سیٹ نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سبھی 15 کھلاڑی میچ کے لیے تیار رہیں۔
نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں گھاس نہیں تھی، لیکن اس بار ہلکی گھاس ہے۔ میں نے آج پچ نہیں دیکھی، لیکن یہ دھیمی ہوگی۔ ہم کل پچ دیکھیں گے اور پھر کچھ فیصلے تک پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں کو اس بارے میں پتہ ہے۔ حالات کافی بدلے ہیں، درجہ حرارت بھی کم ہوا ہے۔ ٹاس فیکٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ اہم نہیں ہوگا، ہم حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف اچھا کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیں گے۔