نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) نیویارک سٹی میں متعارف کرائی جانے والی سفید رنگ کی نئی الیکٹرانک سائیکلیں اپنی مضبوطی کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کی رہی ہیں۔ ‘بلومبرگ’ کے مطابق یہ ای سائیکلیں نیویارک سٹی میں نقل و حرکت کے لیے عام ‘سٹی بائیکس’ کے مقابلے میں3گنا زیادہ استعمال ہو رہی ہیں. یہ ای بائیکس لیفٹ (ایل وائی ایف ٹی) کی جانب سےابتدائی طور5ہزار کی تعداد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں ۔
20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی، یہ نئی ای سائیکلیں چارج ہونے کے بعد ساٹھ میل تک سفر کر سکتی ہیں، جو پچھلے ماڈل کی رینج سے دگنی ہے۔ ہائیڈرولک بریک اور مضبوط فریم رکھنے والی اس نئی ای سائیکل کا وزن20 پاؤنڈ ہے.
ای-سائیکل کے استعمال کے بارے میں بہت کم ڈیٹا دستیاب ہے. تاہم گزشتہ سال ‘سٹی بائیک’ پر تقریباً 70 لاکھ بار سواری کی گئی جبکہ 2020ء میں یہ تعداد 27 لاکھ تھی. یہ شاید اس بات کا ایک اچھا اشارہ ہے کہ کس طرح بجلی سے شہر میں الیکٹرانک سائیکلوں کی مجموعی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔