لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ حضرت مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں، آپ کا انتخاب جمعیت کے آپ کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے،پیرکوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کو بھی منتخب ہونے پر مبارک دیتا ہوں۔ آپ سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان کو جے یوآئی (ف) کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں،شہباز شریف








