بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی محتسب معا ئنہ ٹیم کا پا سپورٹ آ فس کا دورہ،ارجنٹ پا سپورٹ تا خیر  پر فیس واپسی کاحکم

اسلا م آ باد( ممتازنیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پا سپورٹ آ فس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم پا سپورٹ آ فس اسلا م آ باد بھیجی۔ اس ٹیم نے پا سپورٹ آ فس اسلا م آباد کے دورے کے دوران شکا یات کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع پر مو جود افراد کی شکا یات بھی سنیں۔ ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کے ساتھ طو یل اجلا س کے دوران ان کے مسا ئل کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے ڈائریکٹر جنر ل آ فس G-8 اور پا سپورٹ آ فس G-10 کا دورہ کیا اور پا سپورٹ کے حصول کے لئے آ نے والے افراد کی شکا یات بھی سنیں۔ ٹیم کو پتہ چلا کہ بعض لوگ کئی مہینوں سے پا سپورٹ کے انتظا ر میں چکر لگا رہے ہیں اور بر وقت پا سپورٹ نہ ملنے کے با عث متعدد افراد کے بیرون ملک کے ویزے بھی زائدالمعیاد ہو گئے ۔ پا سپورٹ انتظا میہ نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ پا سپورٹ کے کا غذکی عدم دستیا بی کے با عث پا سپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے۔ ٹیم نے انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ اسے پا سپورٹ کا کا غذ خر ید نے کے پیشگی انتظا مات کر نا چا ہئیں تا کہ لوگوں کو بر وقت پا سپورٹ مل سکیں۔ ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کو یہ ہدا یت بھی دی کہ آ ئندہ ارجنٹ پا سپورٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں کو مقررہ مد ت کے دوران پا سپورٹ جا ری کرنے کو یقینی بنا یا جا ئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم پاسپورٹ آ فس G-10 پہنچی تو وہاں سینکڑوں افراد پاسپورٹ ملنے کے انتظا ر میں کھڑے تھے، جن کے بیٹھنے کے لئے کو ئی معقول انتظا مات بھی نہ تھے۔ ٹیم نے پا سپورٹ کے لئے آ نے والوں کو بنیا دی سہولیات فرا ہم کر نے کی ہدا یت بھی کی۔ ٹیم کو بعض شکا یت کنندگان نے بتا یا کہ درجنوں چکر لگا نے کے با وجود انہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ انہیں پا سپورٹ کب ملے گا۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ سینکڑوں افراد نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے اپلا ئی کیا مگر انہیں پا سپورٹ جا ری نہیں کیا گیا۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے ایسے افراد کو ارجنٹ پا سپورٹ کی فیس واپس کر نے کی ہدا یت کی۔وفاقی محتسب کی ٹیم اپنی سفا رشات پر مبنی جامع رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔ دریں اثنا ء وفاقی محتسب نے ہدا یات جا ری کیں کہ سیکر ٹر ی داخلہ ان تمام معا ملا ت کا مکمل جا ئزہ لے کر ان کے حل کو یقینی بنائیں تا کہ کل کو یہ مسئلہ دوبا رہ درپیش نہ ہو۔