بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاکی فیڈریشن معاملہ ،قانون کے تحت کوئی فرد دو مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل سپورٹس پالیسی کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی معیاد چار سال ہوتی ہے،بریگیڈیئر خالد کھوکھر دو مرتبہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے،قانون کے تحت کوئی فرد دو مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا،اسی وجہ سے حکومت نے انہیں معطل کیا جس پر وہ عدالت چلے گئے،پچھلے ہفتے یہ معاملہ سیٹل ہوا، ان کی درخواست ختم ہوئی، حکومت نے ایک کمٹی تشکیل دی ہے، دوبارہ الیکشن کروا کر نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا،ہاکی اور کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے تاکہ ایوان کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچائی جا سکیں۔