اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرادی،سابق سینیٹر وقار احمد خان بدھ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر وقار احمد خان پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام صاحب کے ہمراہ بدھ کواسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ وقار احمد خان کا شمار خیبرپختونخوا کی ممتازکاروباری وسیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔
مسلم لیگ(ن) نے خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرادی








