بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے چائنا میڈیا کے وفدنے ملاقات کی،پاکستان میں چائنا میڈیا گروپ کی نئی سربراہ ڈو جیننگ (تبسم) کی قیادت میں وفد سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر ہو پنگ پنگ (نورین) اور ڈائیریکٹر پلاننگ کاشان اکمل پر مشتمل تھا ،وفد نے پاکستان اور چین کے ذرائع ابلاغ میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،سینیٹر عرفان صدیقی نے چین کے ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں موجودگی میں اضافے کا خیر مقدم کیا ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پاکستان کے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کرنا چاہتے ہیں، نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں نئے امکانات پر مشترکہ کاوشوں میں وسعت لانا ہوگی،پاکستان اور چین کے ادب، ڈرامہ اور تاریخ پر تعاون کا فروغ نہایت اہم ہے،دونوں ممالک کے ادب، تاریخ اور ثقافت سے متعلق کتابوں اور مطبوعہ مواد کا دونوں ممالک کی زبانوں میں ترجمہ ہونا چاہیے،چائنا میڈیا گروپ پاک چین دوستی، سی پیک کی افادیت اور نوجوانوں کے لئے روزگار اور تعلیم کے مواقع کے فروغ میں شاندار کردار ادا کر رہا ہے، وفد نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علم و ادب، تاریخ و ثقافت سمیت دیگر موضوعات پر کاوشوں کو سراہا،سینیٹر عرفان صدیقی نے چائنا میڈیا گروپ کی نئی سربراہ ڈو جیننگ کو پاکستان آمد اور پروفیشنل ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔