اسلام آباد۔ ملک کے دیانتداراور اصلاح پسند سرکاری ملازمین کی تلاش اور انہیں سراہنے کے لیے معروف “انٹیگریٹی آئیکون 2023” ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کے دن کا اعلان کردیا گیا ۔ انٹیگریٹی آئیکون کے منتظم ادارے اکاؤنٹیبلٹی لیب کے کنٹری ڈائریکٹر فیاض یاسین کے مطابق سرکاری ملازمین کی دیانتداری ،ادارے میں اصلاح پسندی اور اچھی شہرت کو سراہنے کی مہم کے باعث “انٹیگریٹی آئیکون” سرکاری اداروں میں اپنی منفرد پہچان بنا چکا ہےکیونکہ ہمارا مقصد ایسے سرکاری ملازمین کی تلاش ہے جو اپنے اداروں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹی آئیکون ایک عالمی مہم ہے جس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو ان کے مثبت کاموں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب 6 دسمبرکو اسلام آباد میں ہوگی۔ مہم میں ملک بھر سے چُنے جانے والے سرکاری ملازمین کو ان کی دنتداری ، عوام الناس کے لیے خدمت کے جذبے اور اپنے اپنے اداروں میں مثبت تبدیلی کاباعث بننے پر انٹیگریٹی آئیکون کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال ملک بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے سینکڑوں ملازمین کی نامزدگیاں موصول ہوئیں جن میں سے حتمی فاتحین کا انتخاب کیا گیا
ہر سال منعقد ہونے والہ انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب کے بعداکاؤنٹیبلٹی لیب ملک کے اندر سالمیت کو آگے بڑھانے کے لئے ایوارڈ جیتنے والے ایماندار سرکاری افسران کیساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ اس سال انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب مسلسل 8 ویں سال منعقد ہورہی ہے جس کا انتظام اکاونٹیبلٹی لیب کے پاس ہے
اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان، پورے پاکستان میں فعال شہریوں اور ذمہ دار راہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے۔ لیب تخلیقی مہمات تیار کرتی ہے اور سول سوسائٹی میں تبدیلی لانے والوں کے لئے ایک انتہائی مسابقتی احتسابی انکیوبیٹر چلاتی ہیں اور پاکستان میں شہریوں کے تاثرات ریکارڈ کرنے کے لئے نئے طریقہ کار تیار کرتی ہیں
انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کی تقریب 6 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی








