بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ میں  جنگ بندی کو مستقل حل کی طرف عملی قدم بنانے کی کوشش ناگزیر ہے ،شہبازشریف

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مشرق وسطی میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ جنگ بندی کو مستقل حل کی طرف عملی قدم بنانے کی کوشش ناگزیر ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن اور مسئلے کا مستقل حل ہے ،پائیدار امن تنازعہ فلسطین کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ47 دن پوری دنیا پر قیامت بن کر گزرے ہیں زخمیوں کے علاج، بے گھروں کی رہائش اور امدادی سامان کی فراہمی تیز بنانے پر توجہ دینا ہو گی مظلوم فلسطینیوں کی امداد اور زخمیوں کے علاج کے لئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں۔شہبازشریف نے کہاکہ یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اجتماعی انتظام وضع کیا جا سکتا ہے ،قیامت خیز مناظر احساس رکھنے والا کوئی انسان بھلا نہیں سکتا،جسموں پر لگے زخم بھر جائیں گے، روح اور سوچ پر لگے ذخم نہیں بھریں گے ۔انہوں نے کہاکہ1967 کی سرحدوں اور بیت المقدس دارالحکومت کی حامل آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔