اسلام آباد (نیوزڈسیک)احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفرعباسی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید 4 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت بھی دے دی۔
گزشتہ روز نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم 6 گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مستنصرامام اور محمد غفران شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں تفتیش کی۔
190ملین پاونڈ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور








