اسلام آباد(ممتازنیوز)فرحت بابر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔فرحت اللہ بابر کے استعفے کا اعلان سابق صدرآصف علی زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران کیا۔انہوں نے فرحت اللہ کے استعفے کی وجہ کے سوال پر کہاکہ عمرکاایک حصہ آجاتا ہے تو یہ پھروقت کا تقاضا ہوتا ہے تاہم انہو ںنے کہاکہ فرحت اللہ بابر پارٹی میں رہیں گے اور کسی اور حیثیت میں کام کریں گے۔بلاول کے بابوں کو سیاست چھوڑنے کے سوال پرآصف زرداری نے ازراہ تفنن کہاکہ فرحت اللہ بابر جارہے ہیں۔









