بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حاجرہ خان کی کتاب میں  چیئرمین پی ٹی آئی کی نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات ، کوئی جھوٹ نہیںلکھا،اداکارہ

اسلام آباد(اصغر چوہدری ) اداکارہ وماڈل ہاجرہ خان پانیزی نے چیئرمین تحریک انصاف کا نام لیئے بغیر کہا ہے کہ ”گارڈ فیورٹ چائلڈ جسے قرار دیا تھا بہت سے لوگ اسے آج گارڈ سمجھتے ہیں ،سیاست دانوں کی ذاتی زندگی سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں مگر جب کوئی یہ کہے کہ ووٹ نہ دیا تو قبر میں حساب ہوگا یہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے ،میری ساڑھی پر تنقید کیوں ؟ یہ مجھے توشہ خانے سے نہیں ملی،سیاست دان ہم سے بڑے ادکار ہیں ،ہمارے ملک میں فاشزم کا دور تھا جہاں ٹوئٹ کرنے پر غداری اور توہین مزہب کا الزام لگتا تھا ،2014میں کتاب شائع کروانے کے لئے بیرون ملک جانا پڑا مگر پھر بھی کامیابی نہ ملی ۔جمعہ کو وفاقی دارلحکومت کے فائیو سٹار ہوٹل میں ادکارہ و ماڈل ہاجرہ کی کتاب ” ویئر دا اوپیم گرو“کی تقریب رونمائی کے لیئے خصوصی انتظامات کیئے تھے شہر اقتدار کے ہر شعبہ زندگی سے بڑی شخصیات و بیگمات سمیت صحافت کے بڑے نام بھی تقریب میں موجود تھے ۔ہاجرہ خان نے کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میری کتاب میرے تجربات پر مبنی ہے ،میں نے کوئی جھوٹ نہیں لکھا سچ لکھا،مجھ پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے مجھے معلوم ہے میں کون ہوں ،ہماری انڈسٹری میں کام کا نہ ملنا بری بات ہے مگر کام مل جانا اس سے بھی بڑی بری بات ہے اسی طرح پیسے کا نہ ملنا بری بات ہے مگر پیسے کا مل جانا اس سے بھی برا ہے ،مجھے اس پروفیشن میں آنے کا شوق تھا میں عورت ماڈل اور ادکارہ ہوں جو کپڑے مجھے اچھے لگتے ہیں وہ پہننے کا حق رکھتی ہوں ،ہاجرہ خان نے کہا کہ جن کے بارے میں کتاب ہے سب سے پہلے میں یہ کتاب لے کر ان کے پاس گئی ،میں نے اس کتاب میں سب پہلے اپنی ذات کا احتساب کیا،اس کتاب میں کوئی لو اسٹوری نہیں حقائق ہیں ،میں نے اس کردار سے پردہ ہٹایا ہے جس شخص کو لوگ قوم کا ہیرو، نجات دہندہ سمجھ رہے تھے اس کا اپنا کردار ایسا تھا،میں کسی کی کردار کشی نہیں کررہی جو دیکھا وہ بیان کیا،میرے والد کا تحریک انصاف کو جوائن کرنا میرے لیے پچھتاوا تھا،9سال پہلے جب یہ ڈرامہ شروع ہوا اس وقت یہ صورتحال نہیں تھی۔جب ہاجرہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا سیاست دانوں کی ذاتی زندگی نہیں ہوتی ؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ سیاستدانوں کی ذاتی زندگی سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے مگر جب سیاستدان کہتے ہیں کہ مجھے ووٹ نہ دی تو قبر میں سوال ہوگا، تو پھر وہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، جب یہ کہا جائے عورت کا ریپ اس لیئے ہوتا ہے کہ مرد روبوٹ نہیں ہیں تو یہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے ،جب میری ساڑھی پر بات کی جائے یا اپنے خاوند کے ساتھ پول پر تصویر بنانے پر تنقید کی جائے تو یہ ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے یہ ساڑھی مجھے توشہ خانے سے نہیں ملی ،ہماری ٹرولنگ کی جاتی ہے ،ہمارے ہاس سب سے منافع بخش کاروبار مذہب بن چکا ہے ،جب ان سے2014کے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں مبینہ طور پر چیئرمین تحریک انصاف اور ایک ایکس سالہ خاتون سے متعلق ذکر تھا تو ہاجرہ خان نے کہا کہ 2014میں لندن چلی گئی تھی میرا پنا فیصلہ تھا کسی نے مجھے نہیں بھیجا تھا میں نے کتاب شائع کرنے کی کوشش کی مگر جس ایجنسی سے معائدہ ہوا تھا اس نے بک شائع کرنے سے منع کیا پھر مجھے امریکہ جا کے آن لائن کمپنی میں چھوٹا سا موقف شائع کرنا پڑا آج جو انکشافات ہیں وہ اس وقت شائع نہیں ہو سکے ،میرے جتنے سوشل میڈیا اکاونٹس تھے وہ ہیک ہوئے ،اس وقت بہت اچھا دور تھا آپ عمران خان سے متعلق چھوٹی سی پوسٹ کریں تو ٹرولنگ کے لیئے جھتے آ جاتے تھے ،توہین مزہب میں گالیاں دیں غداری میں فریم کریں وہ کچھ بھی کر سکتے تھے ۔میں نے اپنی زندگی کو ڈاکومنٹ کیا میرے والد اس بات کے خلاف تھے کیونکہ ردعمل شدید ہونے کا خطرہ تھا وہ فاشزم کا وقت گزر جانے کا انتظار کیا ،ہاجرہ خان نے کہا کہ اس خوبصورت دور کے بہت سارے وکٹم یہاں موجود ہیں ،ہاجرہ خان نے کہا کہ جس ٹوئٹ کا ذکر کیا گیا ہے وہ لڑکی میں نہیں ہوں میری عمر اس وقت21سال نہیں تھی تاہم میں تصدیق کرتی ہوں کہ وہ ٹوئٹ دو سو فیصد درست تھی وہ لڑکی اس وقت بھی ملک سے باہر ہی ہے میں ان کا نام پبلک نہیں کرونگی شاید وہ خود کر دیں اور تلخ حقائق سے پردہ اٹھائیں ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کتاب سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ہے مگر تقریب میں نام نہیں لے رہیں تو انہوں نے کہا کہ کتاب میں بہت ذکر ہے اب یہاں کیا ذکر کروں ۔