بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کی جائے،  الیکشن کمیشن کا نگران حکومت کو خط

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ ایک سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات کااظہار کیا، سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہاکہ نگران حکومتیں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں کررہیں، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سیاسی جماعت نے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا اور برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دی جائے۔ خط میں کہاگیاکہ آٗئین اور قانون کے تحت نگران حکومتیں غیرجانبدار رہنے کی پابند ہیں۔ خط میں ہدایت کی گئی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کی جائے۔ واضح رہےکہ چند روز قبل تحریک انصاف کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی ۔