بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، جہاں وزیراعظم کیخلاف جھوٹے مقدمات بنیں، وہ ملک کیا چلےگا؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، جہاں وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنیں، وہ ملک کیا چلےگا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ میرے یازرداری کے کہنے پر کوئی وزیراعظم نہیں بنے گا،وزیراعظم بنانے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، اصل سورج8 فروری کے بعد ہی طلوع ہوگا، وفاق میں ہماری حکومت بنتی ہے تو نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کبھی اتحادنہیںہوادونوں جماعتوں نے الگ الگ الیکشن لڑے ،انتخابات کے بعد ہم نے مل کر بہت سے کام کئے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عمران خان سیاسی کیس میں جیل میں نہیں ہیں،سائفر جیسامعاملہ پہلے کبھی نہیں ہوا ۔عرفان صدیقی نے کہاکہ جو پاکستان کے ساتھ کیاگیا اللہ نہ کرے کسی اور ملک کے ساتھ ہو،