بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں  مسلم لیگ ن اپنی حکومت بنائے گی ، ہمارا وزیر اعلیٰ امیر مقام ہوگا،کیپٹن صفدر

 

چارسدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن)کے رہنماکیپٹن(ر)صفدرنے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی حکومت بنائے گی اور ہمارا وزیر اعلیٰ امیر مقام ہوگا۔وہ سابق صوبائی وزیر احسان اللہ خان کی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی اور نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک بارپھر ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نواز شریف کو وزیراعظم اور امیر مقام کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلی بنانے میں ہے انشاء اللہ اللہ کے منظوری سے بنا کے رہیں گے اور خیبر پختونخوا کے عوام کی احساس محرومیوں کا ازالہ کریں گے آخرمیں انہوں نے احسان اللہ خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔