بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی سےتفتیش کیلئےنیب کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

190ملین پاونڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کے پاس مختلف دستاویزات موجود تھے۔

190 ملین پاونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کے لئے پہلے نیب تفتیشی ٹیم کے ایک ممبر اڈیالہ جیل پہنچے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب محسن علی خان اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کے پاس مختلف دستاویزات بھی موجود تھے۔

بعدازاں نیب ٹیم کے مزید 2 ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے، ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص شامل تھے۔