بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوشت خوری ترک کرنا جسم کےلئے کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟جانیے

سبزی انسانی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے لیکن اکثر لوگ مذہبی و اخلاقی وجوہات کی بنا پر گوشت کھانا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر وہ سبزی زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اچانک گوشت چھوڑنا بھی آپ کے جسم کے لیے بہت دباؤ کا باعث ہوتا ہے ۔رپورٹس کے مطابق گوشت پروٹین کا ایک اہم ذریعہ ہے ،اگر آپ کی خوراک سے گوشت کو اچانک نکال دیا جائے تو آپ کا جسم بقاء کے موڈ میں جا کر جواب دے سکتا ہے۔جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو آپ کا کھانا کم محسوس ہونے لگے کیونکہ آپ کے جسم کو اس اچانک غذائی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے لیے وقت درکار ہوگا اور اگر آپ سبزی خور بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو چپس یا دیگر اسنیکس آپ کو اپنے پاس رکھنا ہوں گے۔