بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعظم خان کو فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

لاہور(نیوزڈیسک) نیشنل ٹی 20کپ میں لاہور بلوز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان نے اپنے بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگایا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیاہے اور ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران ایمپائر نے اعظم خان کو جھنڈا اتارنے کا کہا لیکن کھلاڑی نے اپنے بیٹ سے فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر اتارنے سے انکار کر دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ کرتے ہوئے اعظم خان کو آئند ہ میچ کیلئے تنبیہ بھی جاری کر دی ہے ، اگر وہ دوبارہ سٹیکر لگاتے ہیں تو انہیں معطل بھی کیا جا سکتا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعظم خان پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے ہیں اور وہ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں ۔