بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کا فقدان،دیہی سکولزکا انتہائی براحال ہے ،ایڈمرل (ر)آصف سندھیلہ

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)سابق امیر البحر ایڈمرل ریٹائرڈآصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی میری یہ سوچ تھی کہ اپنے ملک کے بچوں کے لیے کچھ کروں اس لئے میں نے پبلک سروس کمیشن کے عہدے اور سفیر بننے کی پیشکشوں کو قبول نہیںکیا،معیار تعلیم کی بہتری کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے ، تعلیمی بجٹ 13سو ارب ،سات لاکھ اساتذہ ہیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سکول ہیں مگر کارکردگی کیا ہے؟،حکومت تو پیسہ بھی دے رہی ہے ،سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کا فقدان ہے پرائمری ایلمنٹری ایجوکیشن کا معیار بہتر ہونے سے بنیاد ٹھیک ہو گی تو بلڈنگ خود بخود ٹھیک تیار ہو گی ،دیہی سکولوں کا انتہائی برا حال ہے ،اگر ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ بیماری کیا ہے تو اس کا علاج تلاش کرنا ہے۔ ممتازڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں آصف سندھیلہ نے تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں سے متعلق کہا کہ زندگی میں کچھ ایسے واقعات یا موقع آتے ہیں جو آپ کی راہیں متعین کرتے ہیں ،2004 میں جب میں کموڈور بریگیڈئر رینگ پر تھا تو مجھے ایک بچے ایک ای میل طیا کہ سر میں کیڈٹ کالج کوہاٹ میں پڑھا ہوں،میٹرک میں میں نے نوے فیصد مارکس لئے لیکن اب میرے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیاہے لیکن پھر ہمارے تعاون سے یہ بچہ 2011 میں ڈاکٹر بنا،اسی طرح جب میں نیول چیف تھا تو میں نے ایک کتاب پڑھی تھری کپس آف ٹی،ایک امریکن کے ٹو سر کرنے آتا ہے اور بیمار ہوجاتاہے اس کو لوگ اپنے گاوں میں لے جاتے ہیں دیکھ بھال کرتے ہیں جب وہ جانے لگتا ہے تو پوچھتا ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں تو لوگوں نے کہاکہ ہمیں ایک سکول بناکردو، اور پھر پاکستان،افغانستان اور تاجکستان میں اس کے دو سو پروجکیٹس بنے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اگر امریکی یہاں آ کر یہ سب کر سکتا ہے تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالی سال 2022õ23 کے بجٹ میں دفاع بجٹ پندرہ، سولہ سو بلین روپے جبکہ تعلیم کے لیے تیرہ سو پچاس بلین روپے تھا،دفاعی اور تعلیم کے بجٹ میں کوئی بڑا فرق نہیں ،اس ملک میں سات لاکھ ٹیچر ہیں،ایک لاکھ ساٹھ ہزار سکول ہے لیکن نتائج دیکھیں، حکومت تعلیم کےلیے کوششیں کررہی ہے اور پیسہ بھی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 25 سے 30 برسوں میں تعلیم کے حوالے سے تباہی آئی، سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کا فقدان ہے، ضرورت اس امر کی ہےکہ پرائمری اور ایلمنٹری لیول پر تعلیم کا معیار بہتر کیا جائے اگر پرائمری سکول کی بنیاد ٹھیک ہوگی تو بلڈنگ بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ آصف سندھیلہ نے کہاکہ تعلیم میں بہت مسائل ہیں تاہم بنیادی مسئلہ استاد ہیں، کہیں ٹیچر نہیں اور اگر کہیں ہیں تو پڑھاتے نہیں، جاگیرداروں نے سکول میں مال مویشی باندھ رکھے ہوتے ہیں، چنانچہ پہلے بیماری کی تشیص کر کے اس کا علاج کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکولوں کی حالت بہتر بنارہے ہیں،انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے تحت اساتذہ کی تربیت کررہے ہیں معاہدہ یہ ہوتا ہے کہ تربیت کے بعد تین سال تک ٹیچر کا تبادلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولز ہمارا فوکس ہیں، انگریزی بھی بڑا مسئلہ ہے، اس کے لیے ہم سبق نامی فاونڈیشن کے ساتھ مل کر رہے ہیں ،وہ ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کررہے ہیں، دیہات کے سکولوں کے لیے چھوٹا سرور بنایاگیا چنانچہ انگریزی کے مسئلے پر بھی قابو پالیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹاٹ والے سکول سے پڑھا اور اللہ نے فور سٹارجنرل بنایا، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی میری یہ سوچ تھی کہ اپنے ملک کے بچوں کے لیے کچھ کروں اس لئے میں نے پبلک سروس کمیشن کے عہدے اور سفیر بننے کی پیشکشوں کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کو سراہتاہوں ،اگریہ سکولزنہ ہوں تو بچنے کدھر جائیں،کم از کم نجی سکول کچھ تو کررہے ہیں، فیس سٹرکچر کے حوالے سے کوئی اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ عام آدمی کے بچے بھی وہاں جاسکے،ریگولیٹری سسٹم ہمارے پاس موجود ہے اس حوالے سے حکومت ہی اقدامات کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہوگا تو لوگ مہنگے پرائیویٹ سکولوں کی طرف کیوں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکول بیچنے میں پہلا کردار والدین کا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہےکہ والدین میں شعور اجاگرکیاجائے پھر سکولوں میں معیار تعلیم بہتر ہوگا تو والدین کو بھی اعتماد ہوگا اور وہ بچے کو سکول بھیجیں گے بصورت دیگر والدین بچوں کو کام پر لگانے کو ترجیح دیتے ہیںاس وقت ہماری کوشش ہے کہ جو بچے سکول آرہے ہیں ان کے لیے تو کچھ بہتر ہو۔
آصف سندھیلہ