بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے،دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا،شہباز شریف کی شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا