بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا جبکہ پروگرام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے۔

 مقدمے میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔