پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود سندھ پولیس پر برس پڑے، کرکٹر نے سندھ پولیس کو اپنا تلخ تجربہ قرار دے ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صہیب مقصود نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اسندھ پولیس پر خاصا برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم پنجاب میں رہتے ہیں، میں زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان براستہ روڈ سفر کر رہا ہوں‘۔
صہیب مقصود نے کہا کہ ’سندھ پولیس اتنی بدعنوان ہے کہ وہ آپ کو 50 کلومیٹر کے بعد روک کر پیسے مانگتی ہے یا بلا وجہ تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے‘۔
https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1729219848230613220?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729219848230613220%7Ctwgr%5E371230db5639bd215fbc25dd37e20a299c0b0461%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30357667
پاکستانی کرکٹر نے سندھ محمکہ پولیس میں کرپشن سے متعلق مزید کہا کہ ’پیسے لینے کے بعد وہ آپ کو 50 کلومیٹر کے بعد دوبارہ روکیں گے، سندھ پولیس میں کرپشن عروج پرہے‘۔
https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1729220092687438184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729220092687438184%7Ctwgr%5E371230db5639bd215fbc25dd37e20a299c0b0461%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30357667
صہیب مقصود نے مزید کہا کہ ’ہم نے ان سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد ملتان کا سفر کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے 8000 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا‘۔
صہیب مقصود کے اس پوسٹ کے بعد سندھ پولیس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا طوفان اُمڈ آیا۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’سندھ پولیس میں کرپشن کو بے نقاب کرنے پر شکریہ، میرے کزن نے مجھے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 3 گھنٹے قیام کے دوران انہوں نے ایک سیکیورٹی اہلکار سے پوچھا کہ واش روم کہاں ہے۔ سکیورٹی اہلکار نے پہلے پیسے کا مطالبہ کیا اور اس کے بعد معلومات فراہم کیں‘۔
Thank you for exposing the corruption in Sindh police. My cousin shared with me that during a 3-hour stay at Karachi International Airport, he asked from a security person where is the washroom. The security person demanded money first, and only then did he provide the…
— umair khan (@ksz399) November 27, 2023
ایک صارف نے سندھ پولیس کے بجائے پنجاب پولیس سے متعلق ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں رہتے ہیں۔ بصورت دیگر میں تصور بھی نہیں کر سکتی کہ پنجاب پولیس سندھ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی جو جڑانوالہ متاثرین کی مدد کے لیے آتے ہیں‘۔
انہوں نے اسی حوالے سے واضح کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پنجاب پولیس نے ہمارے دو کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جو جڑانوالہ متاثرین کی مدد کے لئے فیصل آباد گئے تھے، ان پر حملہ کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ مجھے اطمینان ہے کہ ہمیں سندھ میں اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں ہے‘۔
"We are fortunate to live in Sindh, not in Punjab; otherwise, I cannot imagine how the Punjab Police would treat minority rights activists who come from Sindh to assist Jaranwala victims.”
Explanation: Punjab police tortured two of our activists who went to Faisalabad to aid…
— Bhevish Kumar Maheshwari (@iambhevishk) November 27, 2023
ایک صارف نے صہیب مقصود کو پوسٹ میں سندھ پولیس اور ہوم منسٹری کو ٹیگ کرنے کا مشورہ دیا۔
Sohaib bhaii tag Sindh police and home ministry
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) November 27, 2023
ایک صارف صیب مقصود کی اس پوسٹ سے خاصا ناخوش دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ ’ان کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی مجھے تشویش ہے کہ وہ پورے سندھ کو اس کا ذمہ دار کیوں ٹھہرا رہے ہیں۔ آپ مختلف صوبوں کے درمیان نفرت کیوں پیدا کر رہے ہیں۔ ”ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم پنجاب میں رہتے ہیں نہ کہ سندھ میں“، یہ ایک منفی جملہ ہے۔ ہم فخر سے سب پاکستانی ہیں، کے پی کے اور پنجاب میں بھی اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں‘۔
https://twitter.com/ShahzainSpeakin/status/1729356649448501310?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729356649448501310%7Ctwgr%5E371230db5639bd215fbc25dd37e20a299c0b0461%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30357667
ایک صارف نے پاکستانی کرکٹر کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
https://twitter.com/WaqasJrh/status/1729220517604081800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729220517604081800%7Ctwgr%5E371230db5639bd215fbc25dd37e20a299c0b0461%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30357667
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو اب پتہ چلا، یہ تو بہت سال سے چل رہا ہے‘۔
https://twitter.com/iam_ShaharYar/status/1729363790007763137?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729363790007763137%7Ctwgr%5E371230db5639bd215fbc25dd37e20a299c0b0461%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30357667









