لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنےکےلیے نوجوانوں اور اقلیتوں کو انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کرلیااس حوالے سےمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(ایم ایس ایف) اور مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کا اہم اجلاس آج ہو گا ،پارٹی کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گی ،مریم نوازشریف ایم ایس ایف اور اقلیتوں سے اجلاس میں انتخابی مہم 2024 کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کریں گی۔
مسلم لیگ (ن) کا ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ








