بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دور

ابو ظہبی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا، مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مرحوم شیخ زید کی وژنری قیادت نے دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تقویت بخشی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شیخ زاید مسجد کا عظیم پیغام بقائے باہمی، رواداری اور دیگر ثقافتوں کے لیے کشادہ دلی کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے، یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے بانی کی شاندار میراث سے متاثر ہے۔ وزیر اعظم کو اسلامی ثقافت کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرنے میں مسجد کے اہم کردار کے بارے بتایا گیا۔
شیخ زید گرینڈ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے جس میں 40000 سے زائد زائرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شیخ زید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔مسجد کے دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔