لاہور: مسلم لیگ(ن) نے عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں میاں نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی بیرون ملک دوروں کے لیے متحرک ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف کی امریکہ اور برطانیہ سمیت اہم ممالک کے سفراء سے ملاقاتوں کے بعد شہباز شریف بھی متحرک ہوگئے ۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے۔ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اہم وفد 3 روزہ دورے پر چین جائے گا۔شہباز شریف چین میں اہم کمیونسٹ رہنماؤں اور حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں سرمایہ کاری لانے اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کےلیے خارجہ محاذ کو ترجیح دے رہی ہے۔ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی محاذ سے قبل خارجی محاذ سنبھال لیا ۔
مسلم لیگ(ن) کا عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ








