وزیرآباد (ممتازنیوز) بابا گرو نانک کی 554 کے جنم دن کے حوالے سے سکھ یاتریوں کی ساروکی چیمہ آمد، علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ رقص اور گل پاشی سے والہانہ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کی ملٹی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمر منیر چیمہ کے ڈیرے پر آمد جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے علاقہ مکینوں نے ساروکی چیمہ میں سکھ کیمونٹی کا والہانہ استقبال کیا مہمانوں کو شاندار کھانے پیش کے گئے محمد اسد ،محمد رضوان ،شہزاد اللہ چیمہ نے میڈیا کو بتایا پنجاب مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے آنے والے مہمانوں کا بھر پور استقبال کریں گے اہل علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود رہی سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لوگوں سے دلی محبت ہے پاکستان دوسرا گھر ہے لوگوں نے جس پر جوش طریقے سے پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھیں گے پاکستان پر امن ملک ہے انکی محبت ساتھ لے کر جائیں گے سیکورٹی کے حوالے سے اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا نے بتایا 27 افراد پر مشتمل قافلہ سیالکوٹ سے ساروکی پہنچا قافلے کی سیکورٹی کے لئے ایلیٹ فورس کی گاڑی اور متعلقہ پولیس کی گاڑیاں سیکورٹی دے رہی ہیں اور میں خود کمانڈ کر رہا ہوں اس موقع پر سیکھ براداری نے ساروکی چیمہ سکول کا وزٹ بھی کیا اور سکول کے بچوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائی استقبالیہ میں سردار احتشام الحق چیمہ،شہزاد اللہ چیمہ، ریاض چیمہ،ایڈووکیٹ اشتیاق احمد چیمہ،عمر منیر چیمہ،مقصود الحق چیمہ،سیف الرسول،اشفاق احمد،رانا محمد شفیع،رانا افضال،اخلاق احمد چیمہ موجود تھے۔








